ہرنائی (نامہ نگار) زیارت کے علاقے مانگی میں گزشتہ روز دہشت گردوں کی جانب سے لیویز فورس کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے خلاف لیویز شہداء کے ورثاء، زیارت، ہرنائی، سنجاوی کے عوام اور مختلف سیاسی جماعتوں اور قبائل کی جانب سے زیارت کوئٹہ کچ موڑ کے قریب مین شاہراہ پر لاشوں کو رکھ کر شاہراہ کو گزشتہ شب سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا جس کی وجہ سے زیارت، سنجاوی، دکی، کوہلو، ہرنائی، شاہرگ اور لورالائی سے کوئٹہ جانے اور آنے والے مسافروں خصوصاً خواتین، بچوں، بزرگوں، معذورافراداور ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔