• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: ملک اشفاق

صفحات: 136، قیمت: 600 روپے

ناشر: بُک ہوم، بُک اسٹریٹ، 46 مزنگ روڈ، لاہور۔

حضرت عیسیٰ علیہ السّلام سے تقریباً 428 سال قبل ایتھنز، یونان میں پیدا ہونے والے فلسفی، سقراط کے جانشین اور شہرۂ آفاق کتاب’’ جمہوریہ‘‘ کے مصنّف، افلاطون کے افکار و نظریات، بالخصوص سیاسی اور سماجی معاملات پر اُن کی آرا کئی صدیاں گزرنے کے باوجود آج کے جدید دَور میں بھی زیرِ بحث رہتی ہیں، جس سے اُن کے نظریات کی اثر انگیزی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ اُنھوں نے یونان میں فلسفے کی پہلی اکیڈمی قائم کی، جہاں سوال و جواب کے طریقے سے تعلیم دی جاتی تھی۔

یہ اکیڈمی یورپ میں اعلیٰ تعلیم کی پہلی درس گاہ تھی۔ اعلیٰ خاندانی پس منظر کا حامل افلاطون، بنیادی طور پر ریاضی دان تھا اور سقراط کے علاوہ فیثا غورث کی تعلیمات سے بھی متاثر تھا۔ملک اشفاق نے قدیم یونانی فلاسفہ کے اِس دوسرے نمایاں ترین فلسفی کی حیات اور نظریات کا زیرِ تبصرہ کتاب میں اختصار، مگر جامعیت کے ساتھ احاطہ کیا ہے۔ اِس کے مطالعے سے عظیم فلسفی، افلاطون سے متعلق تقریباً تمام ہی بنیادی باتیں قارئین تک پہنچ جاتی ہیں۔

تازہ ترین