• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین و جرمنی افغانستان کی امداد بڑھائیں گے: طالبان


طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ چین اور جرمنی افغانستان کی امداد بڑھائیں گے۔

طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین افغانستان میں سفارت خانہ رکھے گا اور افغانستان کی امداد بھی بڑھائے گا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ قطر طالبان دفتر کے رکن عبدالسلام حنفی کا چین کے نائب وزیرِ خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

سہیل شہاہین نے بتایا کہ عبدالسلام حنفی اور چینی نائب وزیرِ خارجہ نے افغانستان کی صورتِ حال اور مستقبل کے تعلقات پر گفتگو کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چین کے نائب وزیرِ خارجہ نے کہا کہ کابل میں چینی سفارت خانہ برقرار رہے گا، ہمارے تعلقات ماضی کے مقابلے میں بہتر ہوں گے۔

طالبان کے ترجمان نے بتایا کہ چینی نائب وزیرِخارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان خطے کی سلامتی اور ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چینی نائب وزیرِ خارجہ نے کہا کہ چین انسانی امداد جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ بھی کرے گا۔

سہیل شاہین نے اس سے قبل جاری کیئے گئے بیان میں بتایا ہے کہ قطر دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر عباس ستانکزئی اور وفد کی افغانستان کے لیے جرمن سفیر سے ملاقات ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملاقات میں افغانستان کی حالیہ صورتِ حال، ایئر پورٹ، اقتصادیات اور انسانی امداد پر گفتگو ہوئی ہے۔

طالبان ترجمان سہیل شاہین نے یہ بھی بتایا ہے کہ جرمن وفد نے افغانستان کے لیے انسانی امداد جاری رکھنے اور اس میں اضافے پر زور دیا ہے۔

تازہ ترین