• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

BJP کا مسئلہ دہشتگردی نہیں بلکہ پاکستان اور اسلام ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جماعت بی جے پی کا مسئلہ دہشت گردی نہیں ہے اس کا مسئلہ پاکستان ، اسلام اور مسلمان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج میں دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ بتاؤں گا کہ اس خطے میں دہشت گردی کا جو سب سے بڑا اسپانسر ہے وہ خود بھارت ہے۔ 

حامد میر نے کہا کہ جب سے بی جے پی برسر اقتدار آئی ہے انہوں نے مسلمانوں، عیسائیوں سمیت دیگر اقلیتوں کے خلاف بہت بڑی تحریک شروع کر دی ہے اور ان کا اصل مقصد بھارت کو اکھنڈ بھارت بنانا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ بھارت میں موجود تمام ہندو کمیونٹی پر الزام نہیں لگا رہا ہوں بہت سے ہندو جماعتیں ہیں جو بی جے پی اور آر ایس ایس سے اتفاق نہیں کرتے۔ کچھ سال پہلے مودی کا انٹرویو ہو رہا تھا ۔

سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور اسلام کے بارے میں کہا میں پاکستان کو وہی جواب دیتا جو میں نے گجرات میں کیا تھا اور انہوں نے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا تھاجبکہ کرن تھاپڑ نے ان کے اس بیان پر سوال اٹھایا تو وہ پروگرام چھوڑ کر چلے گئے۔ پھر کرن تھاپڑ پر الزام لگایا کہ یہ پاکستان کا ایجنٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا مسئلہ نہ دہشت گردی ہے نہ ہی پاکستان ہے ان کا اصل مسئلہ اسلام ہے اور یہ مسلمانوں کو دوبارہ ہندو بنانا چاہتے ہیں اس پر میں تاریخی ثبوت رکھوں گا۔

اہم خبریں سے مزید