• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان عبوری حکومت مکمل طور پر طالبان ارکان پر مشتمل ہوگی،خبر ایجنسی

افغان عبوری حکومت مکمل طور پر طالبان ارکان اور 25 وزارتوں، مشاورتی شوریٰ پر مشتمل ہوگی۔

خبر ایجنسی کے مطابق افغان حکومت میں مشاورتی شوریٰ میں 12 مذہبی اسکالرز شامل ہوں گے، جبکہ 6 سے 8 ماہ میں لویہ جرگہ بلانےکی بھی منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔

لویہ جرگہ عمائدین اور افغان معاشرے کے نمائندوں پر مشتمل ہوگا۔

خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ لویہ جرگے میں آئین اور مستقبل کی حکومت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تازہ ترین