• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام لیگز اپنی اپنی انفرادی حیثیت میں پروفیشنل ہیں، کرس جارڈن

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

ملتان سلطانز کے کھلاڑی کرس جارڈن نے کہا ہے کہ تمام ٹی ٹوئنٹی لیگز اپنی اپنی انفرادی حیثیت میں پروفیشنل لیگز ہیں۔ 

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرس جارڈن کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں کھانا ذائقہ دار اور ثقافت مختلف ہے، پاکستان سپر لیگ میں تماشائی بھی اچھی تعداد میں آتے ہیں۔

کراچی کے خلاف ملتان سلطانز کے میچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کرس جارڈن کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کے خلاف میچ سنسنی خیز تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز کی بولنگ پر کوئی سوال نہیں، ٹیم بہت مطمئن ہے۔

انکا کہنا تھا کہ بطور غیرملکی کھلاڑی لوکل کھلاڑیوں کو سکھاتے رہتے ہیں۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید