• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیات آباد فیز 2میں واقع لیڈیز پارک ٹوٹ پھوٹ کا شکار

پشاور(وقائع نگار) حیات آباد فیز 2میں واقع لیڈیز پارک ٹوٹ پھوٹ اور خستہ حالی کا شکار ہو گیا ہے اہل علاقہ نے پی ڈی اے حکام سے نوٹس لیکر پارک کی تعمیر نو جلد از جلد کرنیکا مطالبہ کیا ہے اہل علاقہ کے مطابق علاقہ میں خواتین کیلئے بنایا گیا پارک انتظامیہ کی غفلت کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ پارک کے گیٹ بھی نہیں ہیں اور پارک میں گھاس اور پودے بھی سوکھ چکے ہیں جسکی وجہ سے پارک کھنڈارات کا منظر پیش کرنے لگا ۔اہل علاقہ نے اس حوالے سے پی ڈی اے حکام سے نوٹس لیکر فوری پارک کی بحالی کا کام شروع کرنیکا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے ۔
تازہ ترین