• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


طالبان نے افغانستان میں عبوری حکومت کا اعلان کردیا جو اس ملک میں رکے ہوئے حکومتی معاملات کو چلائیں گے۔ 

ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے جن ناموں کا اعلان کیا ان میں سے متعدد نام ایسے ہیں جو میڈیا میں نظر آتے رہے ہیں۔ 

افغان خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کی جانب سے جن عہدوں کے لیے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں سربراہ کابینہ، ان کے دو نائب کے ساتھ ساتھ عبوری وزرا اور ان کے نائب بھی شامل ہیں، جن کی تفصیل یہ ہے: 

  • محمد حسن اخوند (عبوری وزیراعظم)  
  • عبدالغنی برادر (عبوری نائب وزیراعظم)
  • عبدالسلام حنفی (عبوری نائب وزیراعظم)
  • محمد یعقوب (عبوری وزیر دفاع)
  • سراج الدین حقانی (عبوری وزیر داخلہ)
  • امیر خان متقی (عبوری وزیر خارجہ)
  • ہدایت اللّٰہ بدری (عبوری وزیر خزانہ)
  • نور اللّٰہ منیر (عبوری وزیر تعلیم)
  • خیر اللّٰہ خیر خواہ (عبوری وزیر اطلاعات و ثقافت)
  • نور محمد (عبوری وزیر برائے حج و مذہبی امور)
  • قاری حنیف (عبوری وزیر معیشت)
  • عبدالحکیم شارعی (عبوری وزیر انصاف)
  • نور اللّٰہ نوری (عبوری وزیر برائے سرحدی و قبائلی امور)
  • یونس اخوندزادہ (عبوری وزیر برائے دیہی و شہری ترقی)
  • عبدالمنان عمری (عبوری وزیر برائے عوامی امور)
  • محمد عیسیٰ اخوند (عبوری وزیر برائے کان کنی و پیٹرولیم)
  • عبد الطیف منصور (عبوری وزیر برائے آبی وسائل و توانائی)
  • حمید اللّٰہ اخوندزادہ (عبوری وزیر برائے ٹرانسپورٹ اینڈ ایوی ایشن)
  • عبدالباقی حقانی (عبوری وزیر برائے اعلیٰ تعلیم)
  • نجیب اللّٰہ حقانی (عبوری وزیر برائے ٹیلی کمیونیکیشن)
  • خلیل الرحمان حقانی (عبوری وزیر برائے مہاجرین) 
  • عبدالحق واسق (عبوری سربراہ برائے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس)
  • حاجی محمد ادریس (عبوری سربراہ مرکزی بینک)
  • احمد جان احمدی (عبوری سربراہ انتظامی امور)
  • محمد فضل اخوند (نائب وزیر دفاع) 
  • قاری فصیح الدین (عبوری چیف آف آرمی اسٹاف)
  • شیر محمد عباس استینکزئی (عبوری نائب وزیر خارجہ)
  • نور جلال (عبوری نائب وزیر داخلہ)
  • ذبیح اللہ مجاہد (عبوری نائب وزیر اطلاعات و ثقافت)
  • تجمیر جواد (عبوری نائب جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس)
  • رحمت اللّٰہ نجیب (عبوری نائب جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس)
  • عبدالحق (عبوری نائب وزیر داخلہ برائے انسداد منشیات امور) 
تازہ ترین