چینی صوبہ گوانگ ڈونگ میں شدید بارش سے ایکسپریس وے کا ایک حصہ منہدم ہونے سے 36 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں گزشتہ شب ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث سدرن چائنا ایکسپریس وے کا 18 میٹر کا ایک حصہ منہدم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 23 گاڑیاں پہاڑ سے نیچے گرگئیں۔
خبرایجنسی کے مطابق اس حادثے کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک، جبکہ زخمیوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال منتقل ہونے والے زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، جبکہ صوبائی حکومت نے 500 ایمرجنسی ریسپانس اہلکاروں کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا ہے۔