بھارتی شہر کان پور میں باپ طلاق ملنے کے بعد بیٹی کو دھوم دھام کے ساتھ گھر واپس لے آیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، انیل کمار نامی شہری بیٹی کو طلاق کے بعد بالکل اسی طرح گھر واپس لایا جیسے اس نے بیٹی کو شادی کرکے رخصت کیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا ہے کہ انیل کمار کی بیٹی اروی پیشے کے اعتبار سے انجینئر ہے اور نئی دہلی کے ائیرپورٹ پر ملازمت کرتی ہیں جبکہ ان کا شوہر کمپیوٹر انجینئر ہے، دونوں کی شادی 2016ء میں ہوئی تھی اور اب اس جوڑی کی ایک بیٹی بھی ہے۔
اروی نے الزام لگایا کہ میرے سسرال والے جہیز کے لیے میرے ساتھ بدسلوکی کرتے تھے جس کی وجہ سے طلاق لینے پر مجبور ہوئی۔
خاتون نے مزید بتایا کہ میں نے 8 سال تک تشدد اور طعنے سہنے کے باوجود بھی رشتہ بچانے کی بہت کوشش کی لیکن بدقسمتی سے یہ رشتہ ٹوٹ گیا۔
اس حوالے سے انیل کمار نے کہا کہ ہم نے اپنی بیٹی کو جیسے خوشی سے شادی کرکے رخصت کیا تھا ویسے ہی خوشی سے واپس لے آئے ہیں کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ سر اٹھا کر زندگی گزارے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیٹی کو گھر واپس لاتے ہوئے میں نے بینڈ باجے کا انتظام کیا تاکہ معاشرے کو ایک مثبت پیغام دیا جائے اور لوگ اپنی بیٹیوں کو شادی کے بعد نظر انداز کرنے کی بجائے انہیں سمجھنے کی کوشش کریں۔
بھارت میں پیش آئے اس واقعے کی ویڈیو بھی بنائی گئی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔