• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 573 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کو سرمایہ کاری کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس کا قد 500 پوائنٹس اونچا ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس کی سطح 573 پوائںٹس اضافے سے 47 ہزار 198 ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 601 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ جبکہ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 47 ہزار 226 رہی۔

شیئرز بازار میں آج 42 کروڑ 74 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 18 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 86 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 255 ارب روپے ہوگئی ہے۔

تازہ ترین