• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ماڈل ٹاؤن،نئی JIT کیخلاف درخواست پر 7 رکنی بنچ قائم

لاہور( وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی نئی جے آئی ٹی کے خلاف نیا7رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا، لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ 14ستمبر سے درخواستوں پر سماعت کرے گا، لارجر بینچ کی سربراہی چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کریں گے، لار جر بینچ میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان،جسٹس مس عالیہ نیلم ،جسٹس شہباز رضوی ،جسٹس سردار احمد نعیم جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں ۔سانحہ ماڈل ٹائون کی نئی جے آئی ٹی پنجاب حکومت نے تشکیل دی تھی جس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دو درخواستیں دائر کی گئی تھیں ۔ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی نئی جے آئی ٹی کا نوٹیفیکیشن معطل کر رکھا ہے۔

تازہ ترین