• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن کے ولیمے کی تقریب کا انعقاد گزشتہ شب کیا گیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

گزشتہ شب کراچی میں منال خان اور احسن محسن کے ولیمے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں اُن کے اہلخانہ سمیت شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔

ولیمے کے دن منال خان نے سِلور رنگ کا خوبصورت لانگ گاؤن زیب تن کیا جس میں وہ بالکل شہزادی جیسی لگ رہی تھیں جبکہ اُن کے شوہر احسن محسن نے سیاہ رنگ کا پینٹ سوٹ پہنا۔


منال خان نے اپنے ولیمے کی تصویریں اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں جن میں وہ بےحد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔


اس کے ساتھ ہی منال خان اور احسن محسن کے ولیمے کی تقریب کی کچھ دلکش ویڈیوز بھی سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہورہی ہیں جنہیں صارفین خوب پسند کررہے ہیں۔

آئیے ایک نظر منال خان اور احسن محسن کے ولیمے کی تصاویر اور ویڈیوز پر ڈالتے ہیں:



































واضح رہے کہ 10 ستمبر بروز جمعہ منال خان احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

منال خان اور احسن محسن اکرام کے نکاح کی تقریب کراچی میں شوبز انڈسٹری کے متعدد ستاروں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

22 سالہ منال خان نے اپنی شادی کی تقریب میں خوبصورت عروسی لباس اور زیورات پہنے ہوئے تھے جبکہ 28 سالہ احسن محسن نے اپنی اس زندگی کے بڑے دن کے لیے ایک سیاہ رنگ کی خوبصورت شیروانی کا انتخاب کیا۔

تازہ ترین