• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدارتی محل میں لڑائی کے دوران موت کی افواہ، ملا برادر کا بیان سامنے آگیا

افغانستان کی عبوری حکومت کے نائب وزیراعظم عبدالغنی برادر نے اپنی موت کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے بیان جاری کردیا۔ 

خیال رہے کہ عبدالغنی برادر سے متعلق یہ افواہیں سامنے آرہی تھیں کہ وہ آپسی لڑائی میں مارے جاچکے ہیں۔ 

اس کی بڑی وجہ قطری وزیر خارجہ کے کابل پہنچنے کے دوران افغانستان کے عبوری نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی سے ملاقات تھی۔ 

 تاہم اب طالبان کے شریک بانی اور موجودہ عبوری نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی نے آڈیو بیان جاری کردیا۔ 

اپنے بیان میں ملا برادر کا کہنا تھا کہ میری موت سے متعلق میڈیا میں خبریں زیر گردش ہیں، میں گزشتہ چند روز سے کچھ دوروں پر تھا، لیکن میں جہاں کہیں بھی ہوں، میں اور میرے ساتھ موجود میرے بھائی اور دوست سب خیریت سے ہیں۔

عبوری نائب وزیراعظم نے کہا کہ میڈیا ہمیشہ جھوٹی خبریں بطور پروپگینڈا نشر کرتا رہتا ہے، لہٰذا میں ان تمام جھوٹی خبروں کو مسترد کرتا ہوں، میں آپ لوگوں کو 100 فیصد تصدیق کرتا ہوں کہ یہاں کوئی مسائل نہیں ہیں۔ 

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر بھی کئی صارفین نے کابل کے صدارتی محل میں حریف گروہ سے آپسی جھڑپ میں ملا عبدالغنی برادر کے قتل ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

تازہ ترین