سوشل میڈیا پر اس وقت ایک دل کو چھو لینے والی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ننھی سی بچی کو والد کا غصہ ٹھنڈا کرنے کے لیے ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بچوں کی شرارتیں دل موہ لیتی ہیں، اکثر اوقات بچوں کی غلطیوں پر بھی اُن کے معصوم چہروں اور شرارتوں کے سبب ڈانٹا نہیں جاتا ہے، ایک ایسی ہی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ننھی سی لڑکی ڈائننگ ٹیبل کی آڑ میں چُھپ کر بسکٹس سے بھرا جار لیے بیٹھی ہے اور مزے سے بسکٹس کھا رہی ہے، اس دوران اس ننھی پری کا والد ڈھونڈتے ہوئے وہاں پہنچ جاتا ہے۔
اپنے والد کو دیکھ کر چھوٹی بچی ڈرنے یا بھاگنے کے بجائے وہیں بیٹھی رہی اور دل کو چھو لینے والی ہنسی ہنستے ہوئے دوبارہ بسکٹ کھانے لگ گئی۔
بیٹی کی خوبصورت ہنسی پر والد کا دل بھی پگھل گیا اور وہ بھی ہنسنے پر مجبور ہو گیا۔