• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیوار گریہ پر ہزاروں یہودیوں کا اجتماع، متعدد صہیونی مسجد اقصیٰ میں بھی گھس گئے

اسکرین گریب
اسکرین گریب

یہودیوں کی مقدس ترین رات پر دیوار گریہ پر ہزاروں افراد کا اجتماع جبکہ متعدد صہیونی مسجد اقصی میں بھی گھس گئے۔

یہودی دنیا بھر میں آج شام سے یوم کپور ( یوم کفارہ ) منارہے ہیں۔ یوم کپور یہودی مذہب کا مقدس ترین رات اور دن ہے۔

اس موقع پر اسرائیل میں تمام مارکیٹس بند اور سڑکوں پر سناٹا ہے۔

دنیا بھر کے یہودی آج رات سیناگوگ ( عبادت گاہوں) میں گزاریں گے۔

یہودی آج شام سے کل رات تک کا تقریباً 25 گھنٹے کا روزہ رکھیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید