وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات جلد متوقع ہے۔
انہوں نے وزیراعظم کے دورہ تاجکستان سے متعلق گفتگو میں بتایا کہ وزیراعظم آج اعلیٰ سطح وفد کے ساتھ تاجکستان پہنچے ہیں۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے20ویں اجلاس میں شرکت کریں گے اور ایرانی صدر،چینی وزیر خارجہ اور وسطی ایشیا کی اہم قیادت سے ملیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کی روس کے صدرپیوٹن کے ساتھ ملاقات طے تھی، روسی صدر پیوٹن قرنطینہ میں ہونے کی وجہ سے دوشنبے نہیں آرہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور صدر پیوٹن کی فون پر تفصیلی بات ہوئی ہے، وزیراعظم عمران خان اور صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات جلد متوقع ہے۔