انگلینڈ انڈیا ٹیسٹ سیریز کو اینڈرسن ٹنڈولکر ٹرافی کا نام دے دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ’پٹودی ٹرافی‘ کا نام کچھ عرصہ قبل تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
بھارت اور انگلینڈ کے بورڈز نے اب انڈیا انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کو’اینڈرسن ٹنڈولکر ٹرافی‘ کا نام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
جیمز اینڈرسن اور سچن ٹنڈولکر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے موقع پر ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔
انڈیا اور انگلینڈ کے مابین پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز 20 جون سے لیڈز میں شروع ہوگی۔
یاد رہے کہ اب تک انگلینڈ میں کھیلی جانے والی یہ سیریز ’پٹودی ٹرافی‘ کے نام سے کھیلی جاتی تھی اور انڈیا میں سیریز کا نام ’انتھونی ڈی میلو ٹرافی‘ تھا۔
اس سیریز کا نام انڈیا کے سابق کپتانوں افتخار علی خان پٹودی اور منصور علی خان پٹودی کے اعزاز میں’پٹودی ٹرافی‘ نام رکھا گیا تھا۔