• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغوا برائے تاوان، غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں 2 ملزمان کو عمر قید

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اغوا برائے تاوان، دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر دو مجرموں مشتاق احمد اور عبدالوحید کو عمر قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیدیا۔ جمعہ کوانسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اغوا برائے تاوان،دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔ عدالت نے اغوا برائے تاوان، دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر دو مجرموں مشتاق احمد اور عبدالوحید کو عمر قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کے جرم میں 14 سال قید اور 10 ہزار جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے فیصلے میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 7 سال قید اور 5 ہزار جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے مشتاق احمد کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 7 سال قید کی سزا بھی سنائی ہے۔استغاثہ کے مطابق مجرموں نے 10 سالہ طلال کو اغوا کیا تھا۔ بچے کی بازیابی کے لئے 50 لاکھ روپے مانگے گئے تھے۔ تاوان نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی تھی۔ پولیس کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزموں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔ واقعہ 2019 میں گلشن معمار تھانے کے علاقے میں ہوا تھا۔

تازہ ترین