• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے دارالخلافہ وادیٔ کوئٹہ کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوئٹہ کے قریب آنے والے زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کا مرکز کوئٹہ کے قریب تھا۔

اس سے قبل گزشتہ رات 12 بج کر 12 منٹ پر بلوچستان کے ضلع بارکھان اور گرد و نوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے۔

بارکھان اور گرد و نوح میں آنے والے زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس زلزلے کی گہرائی 20 کلو میٹر زیرِ زمین تھی اور مرکز بارکھان شہر سے 41 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔

بارکھان میں آئے گزشتہ رات کے زلزلے اور کوئٹہ کے قریب آنے والے تازہ ترین زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع فی الحال نہیں ملی ہے۔

تازہ ترین