• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلہ، عمارتیں لرز اٹھیں، شہریوں میں خوف و ہراس

کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلہ، عمارتیں لرز اٹھیں، شہریوں میں خوف و ہراس


کوئٹہ/ اندرون بلوچستان (اسٹاف رپورٹر/ نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گردونواح سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ صبح 7 بج کر 57 منٹ پر آیا جس سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشین، ہرنائی اور دیگر کئی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز کوئٹہ سے 38 کلومیٹر مغرب میں تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ زلزلے کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ قلات سے نامہ نگار کے مطابق قلات اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

تازہ ترین