• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی کاروباری سفر کورونا سے قبل کی سطح پر 2024 تک آئے گا

راچڈیل(نمائندہ جنگ) بین الاقوامی کاروباری سفر کو کورونا بحران سے قبل والی سطح پر لانے کیلئے 2024تک انتظار کرنا پڑےگا، ٹریول انڈسٹری کو پائوں پر کھڑا کرنے اور بین الاقوامی کاروباری سفر کو معمول پر لانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر پیش رفت ناگزیر ہے، ہوٹل ڈیٹا ٹریکر (ایس ٹی آر) کے تاز ہ اعدادو شمار کی روشنی میں متنبہ کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی سفرکو معمول پر لانے کیلئے طویل وقت درکار ہوگا، کورونا بحران نے کاروباری سفر اور ٹریول انڈسٹری پر انتہائی منفی اثرات مرتب کیے ہیں، بین الاقوامی مسافروں کیلئے تفریحی پابندیوں کی صورت میں بین الاقوامی کاروباری مقاصد بھی سخت متاثر ہوں گے، شینگن ویزا انفو ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ کے مطابق اس حقیقت کے باوجود کہ ویکسین شدہ مسافر یورپی یونین کے اندر سفر کرنے کے قابل ہوچکے ہیں، یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ بین الاقوامی سفر کب وبائی مرض سے پہلے کی سطح پر بحال ہوگا۔ ایس ٹی آر کے منیجنگ ڈائریکٹر رابن روس مین نے کہا ہے کہ اگرچہ یہ قدامت پسند لگتا ہے لیکن بین الاقوامی کاروباری سفر 2024 تک ٹھیک ہوتا نظر نہیں آ رہا،اس میں کوئی شک نہیں کہ لوگ سفر کے خواہشمند ہیں مگر کیا ان کے کاروبار انہیں بین الاقوامی سفر کی اجازت دیں گے ،یہ ایک اہم نقطہ ہے جس پر غور کرنے کی ضرورت ہے ،بزنس ٹریول شو یورپ نے اپنے تازہ سروے میں یہ بھی دکھایا ہے کہ کورونا وائرس وبائی مرض کے کاروباری شعبے پر پڑنے والے اثرات کی وجہ سے ہر دسواں یورپی سفری خریدار توقع کرتا ہے کہ اگلے سال کے دوران ان کی کمپنی کے سفری اخراجات میں 2019کے مقابلے میں اضافہ ہوگا،313 کاروباری افراد پر مشتمل سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ تر کمپنیاں اپنے بجٹ میں نمایاں کمی کا ارادہ رکھتی ہیں، سروے میں شامل شرکاء میں سے 39 فیصد نے دعویٰ کیا کہ وہ فی الحال بجٹ میں کٹوتیوں سے نمٹ رہے ہیں جو کہ 50 فیصد تک جا پہنچی ہیں، 25 فیصد نے کہا کہ وہ بہت جلد بجٹ میں کمی کا منصوبہ بنا رہے ہیں، ایک چوتھائی خریداروں نے انکشاف کیا کہ وہ اخراجات میں کمی کے لیے دباؤ محسوس کر رہے ہیں۔
تازہ ترین