• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں لیکچر دینے والے اپنی بیٹیوں کا حال دیکھیں، شہریار آفریدی

لاہور( نیوزڈیسک) چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے امورِکشمیر شہریار آفریدی نے نیویارک کے علاقے مین ہٹن کی سڑکوں پر گشت کیا اور سڑکوں پر سوتے امریکی شہریوں پر تبصرے اورپاکستان میں پناہ گاہیں قائم کرنے پر وزیراعظم عمران خان کے وژن کو سراہا۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ شہریار آفریدی ٹائمز اسکوائر پر موجود ہیں۔ اس دوران شہریار آفریدی نے خواتین کے سلسلے میں پاکستانی معاشرے اور امریکی معاشرے کا موازنہ کیا اورکہا کہ وہ لوگ جو ہمیں لیکچر دیتے ہیں، دیکھیں ان کی بیٹیوں کا کیا حال ہے؟شہریار آفریدی نے اس موقع پر تمام پاکستانیوں کو متحد ہونے اور اپنےکلچر پر فخرکرنے پر زور دیا ۔

تازہ ترین