• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: ڈاکٹر عبدالرشید

صفحات: 102، قیمت: 300روپے

ناشر: عالمی روحانی کاؤنسل، رومانیہ، پاکستان چیپٹر، کراچی یونی ورسٹی،کراچی۔

معروف مذہبی اسکالر، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید کی خدمت میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے مارچ 2006ء میں ’’ستارۂ امتیاز‘‘ پیش کیا گیا تھا۔ زیرِنظر کتاب یورپ کے ایک سفر کی روداد پر مشتمل ہے۔ ابتدا میں کچھ صفحات اُردو میں ہیں، لیکن انگریزی صفحات کی تعداد زیادہ ہے۔ کتاب میں انھیں ملنے والی اسناد اور یادگار تصاویر بھی شامل ہیں۔ اس کتاب کو یورپ کا سفرنامہ بھی کہا جاسکتا ہے۔ 

یہ ان کی30ویں تصنیف ہے، جسے انہوں نے شیخ الجامعہ کراچی، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے منسوب کیا ہے۔ اس مجلّے میں انہوں نے اپنی دیگر کتب کے نام بھی دے دیئے ہیں۔ کتاب میں مختلف مذاہب پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ صاحبِ کتاب نے اپنی تحقیقی، تعلیمی کاوشوں کے ذریعے امن، رواداری اور بین المذہبی مفاہمت کا درس دیا ہے، تو عمدہ تدریس اور تحقیق کے ذریعے مذہبی ہم آہنگی اور خیرسگالی کے جذبے کو بھی اُبھارا ہے۔ نیز، کتاب کی تاریخی حیثیت کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

تازہ ترین