• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی گولڈ کپ فٹبال: تیسرے روز بھی 13 میچز کھیلے گئے


کوئٹہ میں دوسرے آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی گولڈ کپ فٹ بال ٹور نامنٹ کے تیسرے روز بھی 13 میچز کھیلے گئے۔

ایونٹ میں یاکا چمن، ماشا یونائٹیڈ، بلوچستان، بلوچ کلب کوئٹہ اور نمسو کلب نے اپنے اپنے میچزجیت لیے، ہفتہ کو ٹورنامنٹ کے صرف دو لیگ میچز کھیلے جائیں گے۔

کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں 3 میچز کھیلے گئے، پہلے میچ میں یاکا کلب چمن نے واپڈا کو ایک کے مقابلے دو گول سے ہرادیا۔

بلوچ کلب نوشکی اور ہدیٰ محمڈن کوئٹہ کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

تیسرے میچ میں ڈی ایف اے خضدار کو ماشا یوناٹیڈ ایک کے مقابلے چار گول سے شکست دی۔

ریلوے فٹبال گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچز میں بلوچستان، بلوچ کوئٹہ نے اپنے اپنے میچز جیتے جبکہ پوپو ایف سی اسلام آباد اور بی آر ایس پی کلب کا میچ ایک ایک گول جبکہ اے کے ایف سی اور ڈی ایف اے پنجگور کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

ہزدان خان گراؤنڈ میں کے پی کے نمسو کلب، مسلم اور افغان کلب نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

آئی ٹی گراؤنڈ میں دو میچز کھیلے گئے، کریسنٹ ملز اور ڈی ایف اے چمن کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر رہا۔

دوسرے میچ میں بلوچستان لیویز نے سول سیکرٹریٹ کلب کوئٹہ کو ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دی۔

تازہ ترین