• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتار طلباء کو رہا اورمطالبات تسلیم کئے جائیں‘انجینئر عثمان

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی انجینئر حاجی عثمان بادینی نے بیان میں بی ایم سی انتری ٹیسٹ کے خلاف احتجاجی طلباء پر تشدد اور گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلبا اپنے جائز مطالبات کی خاطر سراپا احتجاج ہیں۔ آن لائن ٹیسٹ میں پی ایم سی کی نااہلی ثابت ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر شعبے میں ناکام ہوچکی ہے اب تعلیمی شعبے میں ٹھیکیداری سسٹم رائج کرکے طلباءکے مستقبل سے کھیلا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ طلباء کے مطالبات برحق ہیں فراڈ پی ایم سی ٹیسٹ کو منسوخ کیا جائےاورٹیسٹ امیدوار وں کی موجودگی میں تحریری طور پر لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق کیلئے احتجاج کرنے والے طلباء پر پولیس کا تشدد قابل مذمت ہے گرفتار طلباء کو فوری رہا کیا جائے اور انکے مطالبات تسلیم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں وفاق کا نمائندہ گورنر ہے جب انہیں ہی مسائل کا علم نہیں تو کس سے بات کریں ۔انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے لہٰذا گرفتار طلباء کو فوری رہا اور ان کے مطالبات تسلیم کئے جائیں۔
تازہ ترین