• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: اسکولوں میں کورونا ویکسین پروگرام کا آغاز

سٹیفورڈ(مریم فیصل)انگلینڈ کے اسکولوں میں بارہ سے پندرہ سال کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔برطانوی حکومت کی جانب سے چار چیف مڈیکل آفیسرز کی ہدایت کے بعد بارہ سے پندرہ سالہ بچوں کو فائزر کی ایک ڈوز لگانے کاباقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے ۔ فلو اور ایچ پی وی ویکسینز کی طرح ویکسین پروگرام بھی لوکل اسکول ایچ امیونائزیشن سروس کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے ۔والدین ،کئیرز اور گارڈینز کو بچوں کی ویکسین کے لئے لیٹر اسکول ای میلز سے ملنا شروع ہوجائیں گے، اسکولوں کی جانب سے اس اقدام کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے ۔ ہیڈ ٹیچرز کے مطابق اسکولوں کے لئے امیونائزیشن نئی بات نہیں ،این ایچ ایس کی جانب سے پہلے بھی ایسے پروگرامز ہوتے رہے ہیں، ہمیں تو بس سہولت کار بننا ہے ۔سٹیفورڈ شایر کاونٹی میں بھی ویکسین رول آوٹ جلد شروع کیا جائے گا ۔

تازہ ترین