• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف کی کارروائی، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 5 ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اے این ایف نے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق برآمدہ منشیات میں 85 کلو گرام چرس اور 8.900 کلو گرام ہیروئن شامل ہے جبکہ اس دوران ایک کار اور رکشہ کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔اے این ایف نے5ملزمان عمران علی،مصری خان،شوکت علی شاہ،محسن اور معیز احمد خان کو گرفتار کر کے تھانہ گلشن اقبال،کلفٹن اور حیدرآباد میں مقدمات درج کر لئے۔

تازہ ترین