• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا حمید نے ’فیملی فرنٹ‘ کی یادیں تازہ کردیں

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول ترین ڈرامے ’فیملی فرنٹ‘ کو کون بھول سکتا ہے، اس ڈرامے کا ہر ڈائیلاگ، ہر کردار پاکستانیوں کو خوب یاد ہے۔

حال ہی میں ڈرامے ’فیملی فرنٹ‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی صبا حمید نے اس ڈرامے کی یادیں تازہ کی ہیں۔


انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر وسیم عباس کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں، اور ساتھ ہی فیملی فرنٹ کا ڈائیلاگ ’اعظم آپ آگئے‘ تحریر کیا۔

اداکارہ کی جانب سے بس اس پوسٹ کے سامنے آنے کی دیر تھی ، سوشل میڈیا پر ان تصاویر کا چرچا ہونے لگا اور صارفین ’اعظم آپ آگئے‘ کا جواب ’نہیں ابھی راستے میں ہوں‘ لکھ کر کمنٹس کرنے لگے۔



انہوں نے وسیم عباس اور ثمینہ احمد کے ہمراہ بھی سیلفی شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ’سنبل، اعظم اور نصرت‘

اس پوسٹ پر مداح سوال کرنے لگے کہ ’بوبی اور ہما کہاں ہیں؟ صبا حمید اور وسیم عباس کو ساتھ دیکھنے کے بعد اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی کمنٹ کیا کہ ’واہ واہ ماشاءاللہ‘

نوے کی دہائی میں پی ٹی وی پر نشر ہونے والے سٹ کام ’فیملی فرنٹ‘ نے جو مقبولیت حاصل کی ہے وہ بہت کم ڈراموں کو ہی ملتی ہے۔

یونس بٹ کے تحریر کردہ اس ڈرامے میں اداکاروں کی جاندار اداکاری نے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا تھا یہی وجہ ہے کہ یہ ڈرامہ آج بھی شائقین کے ذہنوں پر نقش ہے۔

تازہ ترین