• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنڈورا پیپرز: 700 پاکستانیوں کے نام سامنے آگئے


پنڈورا پیپرز میں آف شور کمپنیاں رکھنے والے 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام سامنے آگئے۔

پنڈورا پیپرز کی آف شور کمپنیوں کی لسٹ میں وزیر خزانہ شوکت ترین، وفاقی وزیر مونس الہٰی، سینیٹر فیصل واوڈا اور سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کے نام بھی موجود ہیں۔

پنڈورا پیپرز کی فہرست میں ن لیگ کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے کا نام بھی آگیا ہے جبکہ پی پی کے شرجیل میمن بھی اس لسٹ کا حصہ ہیں۔

پنڈورا پیپرز میں وفاقی وزیر صنعت خسرو بختار کے اہل خانہ کے نام بھی آف شور کمپنی نکل آئی ہے۔

اس لسٹ میں وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی وقار مسعود کے بیٹے اور ایگزیکٹ کمپنی کے مالک شعیب شیخ کے نام بھی آف شور کمپنی نکل آئی ہے۔

پنڈورا پیپرز کی فہرست میں کچھ ریٹائرڈ فوجی افسران، کچھ بینکار، کچھ کاروباری شخصیات اور کچھ میڈیا مالکان کے نام بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین