پنڈورا پیپرز میں کچھ غیر ملکی سربراہان مملکت اور نامور سیاسی شخصیات کے نام بھی سامنے آگئے ہیں۔
پنڈورا پیپرز میں اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ کے نام بھی آف شور کمپنی نکل آئی۔
آف شور کمپنیاں رکھنے والوں سے متعلق پنڈورا پیپرز کی لسٹ میں قطر کے حکمرانوں کا نام بھی سامنے آیا ہے۔
سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کے نام بھی آف شور کمپنی سامنے آئی ہے۔
یوکرین، کینیا اور ایکواڈور کے صدور کے نام بھی آف شور کمپنیاں نکلی ہیں۔
چیک ری پبلک اور لبنان کے وزرائے اعظم کے نام بھی پنڈورا پیپرز میں سامنے آئے ہیں۔