پنڈورا پیپرز میں متعدد سابق فوجی افسران کی آف شور کمپنیاں بھی سامنے آگئیں۔
سابق صدر اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے سابق ملٹری سیکریٹری لیفٹیننٹ جنرل (ر) شفاعت اللہ شاہ کی آف شور کمپنی نکل آئی۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) شفاعت اللہ شاہ نے آف شور کمپنی کے ذریعے لندن میں مہنگا اپارٹمنٹ خریدا ہے۔
میجر جنرل (ر) نصرت نعیم کے نام ایک آف شور کمپنی نکلی ہے، انہوں نے 2009 میں ریٹائرمنٹ کے بعد آف شور کمپنی رجسٹرڈ کروائی۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) افضل مظفر کے بیٹے کے نام بھی ایک آف شور کمپنی سامنے آئی ہے۔
افضل مظفر پر اسٹاک مارکیٹ میں 4 ارب 30 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے الزام میں کیس بھی چلا۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) علی قلی خان کی بہن نے آف شور کمپنی کے ذریعے برطانیہ میں جائیدادیں خریدیں۔
سابق ایئر چیف مارشل عباس خٹک کے دو بیٹوں کے نام بھی آف شور کمپنی نکل آئی۔