وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ہم مخالفین کو بھی صحت انصاف کارڈ جاری کریں گے۔
سوات میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے مراد سعید اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے خطاب کیا۔
مراد سعید نے کہا کہ پچھلی حکومتوں میں سی پیک میں خیبرپختونخوا کو نظر انداز کیا گیا، ہم نے اسے سی پیک مغربی روٹ میں شامل کردیا۔
انہوں نے کہا کہ مخالفین کے لئے بھی صحت انصاف کارڈ کا اجرا کیا گیا ہے۔
محمود خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مہنگائی ماضی کی نالائق حکومتوں کی وجہ سے ہے، عمران خان ملک کو مہنگائی کے دلدل سے نکالیں گے۔