• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کرکٹرز کی نصرت فتح علی خان کی قوالی گاتے ویڈیو وائرل


پاکستان کے ہر دلعزیز کرکٹرز کی پاکستان میں سب سے زیادہ سُنے جانے والے مرحوم قوال استاد نصرت فتح علی خان کی قوالی گاتے ہوئے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس وقت پاکستانی کھلاڑیوں کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہے جسے کرکٹ کے متوالوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

اس ویڈیو میں پاکستان کے ہر دلعزیز کھلاڑی، سابق کپتان سرفراز احمد، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وہاب ریاض کو نصرت فتح علی خان کی قوالی ’دھڑکن‘ گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس وائرل ویڈیو میں  قوم کے یہ تینوں ہیرو خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں اس مشہور قوالی کو خوب انجوائے بھی کر رہے ہیں جسے اِن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔