امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات میں کچھ مثبت اشارے مل رہے ہیں، خیال ہے کہ پاکستانی حکام بھی آج تہران جارہے ہیں۔
سوئیڈن روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ دیکھتے ہیں ایران سے معاہدہ ہوپاتا ہے یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات سے متعلق پیش رفت ہوئی ہے، اتحادی متفق ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ایران معاملے پر نیٹو اتحادیوں سے بہت ناراض ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں ٹول سسٹم کا نظام سفارتی معاہدے کو ناقابل عمل بنا دے گا۔