پاکستانی ٹیلی وژن اور فلموں کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کی جیو لکس اسٹائل ایوارڈز کے ریڈ کارپیٹ سے خصوصی تصویر سامنے آگئی۔
جیو لکس اسٹائل ایوارڈ 2021 کا ایونٹ اپنے زور و شور سے جاری ہے، جہاں ریڈ کارپیٹ پر ستاروں کی کہکشاں اتر آئی ہے۔
ایونٹ میں شرکت کے لیے آنے والی ماہرہ خان کی بھی ایکسکلوزیو تصویر سامنے آگئی ہے جس میں انہیں آئیوری سلک گاؤن میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ان کے ساتھ ساتھ اداکارہ حریم فاروق بھی اپنے انابی لباس میں انتہائی دلکش دکھائی دیں۔