• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سمجھ گئی اگلے الیکشن میں برا حال ہونے والا ہے، خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت کو سمجھ آگئی اگلے الیکشن میں برا حال ہونے والا ہے۔

سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بڑے پیمانے پرووٹرلسٹوں میں رد و بدل پر تصدیق شروع کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال میں ملک کو جس طرح سے لوٹا گیا ہے، اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اگر مزید اور وقت اس حکومت نے گزارا تو خدا نانخواستہ ملک دیوالیہ ہوجائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیر کرپشن کر رہے ہیں اور عمران خان ان کے سر پر چھتری لے کر کھڑا ہے، موجودہ حکومت کو سمجھ آ گئی ہے کہ اگلے الیکشن میں ان کا برا حال ہونے والا ہے۔

تازہ ترین