مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ یاد ہے عمران خان نے قرض لینے پر خود کشی کرنے کا کہا تھا۔
مریدکے میں ن لیگی ورکرز کنونشن سے خطاب میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ یاد ہے عمران خان نے کہا تھا قرضہ لوں گا تو خودکشی کر لوں گا۔
انہوں نے کہا کہ 70 سال سے ڈالر 105 روپے سے اوپر نہیں گیا 3 سال میں 172 روپے پر چلا گیا، آج سب سے مشکل، بد ترین اور بھیانک دور ہے۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ہم بھوکے مر رہے ہیں، ہمیں روٹی چاہیے، عزت اور انصاف چاہیے، آج زندگی کا ہر شعبہ نیچے کی طرف ہی گیا ہے۔
اُن کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا بجلی کا بل مہنگا ہو تو سمجھ لینا وزیر اعظم کرپٹ ہے۔