• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچے کی اسپتال کے بستر پر گانا گاتے ویڈیو وائرل


زندہ دل برازیلی بچے کے سوشل میڈیا پر اس وقت خوب چرچے ہیں جس میں اسپتال میں داخل اس بچے کو اپنا پسندیدہ گانا گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بیماری کے سبب اسپتال پہنچ کر جہاں بڑی عمر کے پختہ افراد بھی ہمت ہار دیتے ہیں وہیں برازیل سے تعلق رکھنے والا بچہ زندہ دل ہونے کی مثال قائم کر رہا ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ اسپتال میں بچوں کے وارڈ میں اپنے بستر پر موجود ہے۔

اس دوران بچوں کے لیے لگائے گئے ٹی وی پر ایک گانا چل رہا ہے اور بچہ اپنے بستر پر کھڑا ہو کر پر جوش اندا زمیں اپنا یہ پسندیدہ گانا گا رہا ہے۔