• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی بحران پر قابو پانے میں طالبان کی مدد کو تیار، لیکن حکومت تسلیم نہیں کرسکتے، ترکی

ترکی نے کہا ہے کہ انسانی بحران پر قابو پانے میں طالبان کی مدد کو تیار ہیں۔ لیکن ان کی حکومت تسلیم نہیں کرسکتے۔

انقرہ سے خبر ایجنسی کے مطابق ترک وزیرخارجہ میولود چاوش اولو نے اپنے افغانی ہم منصب سے ملاقات کی۔ 

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ اس موقع پر ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو طالبان انتظامیہ سے تعلقات کی اہمیت کے بارے میں بتایا ہے۔ درحقیقت طالبان حکومت کو تسلیم کرنا اور ان کے ساتھ تعلقات دو مختلف چیزیں ہیں۔

ترک وزیرخارجہ میولود چاوش اولو نے کہا کہ افغان معیشت کو تباہ نہیں ہونا چاہیے۔ اکاؤنٹس منجمد کرنے والے ممالک نرمی کریں تاکہ افغانستان میں تنخواہیں دی جاسکیں۔

انہوں نے اپنے افغان ہم منصب کو بتایا کہ کابل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ طالبان کو کہا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی اور خواتین کو ملازمتوں پر آنےکی اجازت دیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق افغان وزیر خارجہ نے مذاکرات کے بعد فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

تازہ ترین