• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص بورڈ کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف ایپکا کے تحت احتجاج

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایپکا میٹرک بورڈ کراچی یونٹ کی جانب سے میٹرک بورڈ کراچی میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میرپور خاص سندھ کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کیا گیا ، بورڈ ملازمین نے اپنے بازؤوں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں۔ اس موقع پر ایپکا میٹرک بورڈ کراچی یونٹ کے صدرشکیل خان، سنیئر نائب صدر سلمان احمد خان نے کہا سرکاری اسکولوں سے میٹرک کے امتحانات میں شریک امیدواروں کی فیسوں کی رقم بروقت نہ ملنے کی وجہ سے مالی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے اس رقم کی بروقت ادائیگی ضروری ہے۔ اس موقع پر، ایپکا سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کراچی کے صدر آغا سعید نےبھی خطاب کیا۔

تازہ ترین