• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کی انکم ٹیکس میں اضافے کی شرط کو فی الحال لاگو نہیں کیا جائے گا

کراچی (ٹی وی رپورٹ) حکومت آئی ایم ایف کی انکم ٹیکس میں اضافے کی شرط کو فی الحال لاگو نہیں کریگی۔ 

جیو نیوز کے نمائندے اشرف ملخم نے ایف بی آر کے ذرائع سے خبر دی ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی شرط بھی مان لی ہے۔ 

خبر کے مطابق حکومت اس کیلئے فوری طور پر صدارتی آرڈیننس جاری کریگی۔ 

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی طرف سے انکم ٹیکس میں اضافے کی شرط کو فی الحال لاگو نہیں کیا جائیگا۔

تازہ ترین