• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی خواتین نے ’پی پی ای‘ لباس میں اپنا تہوار منایا

بھارتی خواتین نے وبا کے دوران اپنے مذہبی تہوار کو بھرپور انداز میں منانے کے لیے ایک انوکھا حربہ آزمایا ہے جس سے ناصرف کورونا وائرس سے بچت ممکن بلکہ کپڑے بھی خراب نہیں ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی مسلمان اور ہندو خواتین نے لگاتار 5 دن چلنے والے تہوار ’دُرگا پوجا‘ میں کھیلے جانے والے کھیل ’سِندور کھیلا‘ میں کپڑے بچانے اور عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پی پی ای لباس پہن کر تہوار منایا ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تہوار ’دُرگا پوجا‘ میں ہندو خواتین سمیت مسلمان خواتین نے بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے استعمال کیاجانے والا ’ پرسنل پروٹیکٹیو ایکویپمنٹ‘ لباس پہن کر شرکت کی اور رقص ’سندور کھیلا‘ بھر پور انداز میں انجوائے کیا۔

تازہ ترین