• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسیان رہنماؤں نے میانمار جنرل کو اجلاس میں شرکت سے روک دیا

کراچی(نیوزڈیسک)میانمار کے آرمی جنرل من آنگ ہلینگ کو آسیان رہنمائوں کے اجلاس سے نکال دیا گیا،یہ سمٹ اس ماہ کے آخر میں ہونا ہے،ایسوسی ایشن سائوتھ ایسٹ ایشین نیشن(آسیان)نے اتفاق کیا تھا کہ میانمار سے جنرل من آنگ ہلینگ کی بجائے ایک غیر سیاسی رہنما کو شریک ہوناچاہیے۔میانمار کے فوجی جنتا نے اس فیصلہ کو انتہائی مایوس کن قرار دیا ہے۔آسیان نے کہا کہ فوج نے میانمار میں ہونےوالی ہنگامہ آرائی کو ختم کرنے کی کوشش نہیں کی۔سمٹ 26 سے 28 اکتوبر کو ہونے جارہی ہے۔

تازہ ترین