• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سستے پلانٹس کے باوجود مہنگے پلانٹس سے بجلی کیوں بنائی؟ سوال پر حماد اظہر برہم


حکومت نے سستے پلانٹس سے بجلی پیدا کرنے کے آپشنز ہونے کے باوجود مہنگے پلانٹس سے بجلی کیوں بنائی؟

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ کے میزبان شہزاد اقبال کے سوال پر وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے حقائق تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

شہزاد اقبال نے حماد اظہر کو نیپرا کی رپورٹ میں درج حقائق پڑھ کر سنائے۔

جس میں لکھا ہے کہ سال 2021 کے دوران حکومت بجلی بنانے کے سب سے موثر پاور پلانٹس کو اپنی پوری صلاحیت کے مطابق چلانے میں ناکام رہی، جس کی وجہ سے ملک میں مہنگی بجلی بنی اور بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

مگر حماد اظہر نے سوالات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نیپرا کی رپورٹ کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

تازہ ترین