• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بتائیں 13 سال میں 8900 ارب کا بجٹ کہاں خرچ ہوا؟ تحریک انصاف

کراچی (این این آئی)قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے بلاول زرداری سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بلاول سندھ میں جلسے کرنے کے بجائے عوام کو بتائیں 13 سالوں 8900 ارب کا بجٹ کہاں خرچ ہوا؟ سندھ میں 1400 ارب کی کرپشن کیوں ہوئی؟ کراچی کی سرکاری زمینوں پر قبضے ہورہے ہیں آپ خاموش کیوں ہیں؟ 1600؍ ارب ڈولپمنٹ کے بجٹ میں کرپشن کیسے ہوئے؟سندھ میں 80روپے کلو مہنگا آٹا کیوں مل رہا ہے؟َ سندھ کی 85فیصد عوام گٹروں کا پانی کیوں پلوایا جاتا ہے؟ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ میں اپوزیشن لیڈر حلیم حادل نے مزید کہا کہ سندھ میں 69لاکھ بچے تعلیم سے محروم کیوں ہیں؟سندھ کی نہروں میں گٹروں کا پانی کیوں چھوڑا جارہا ہے؟سندھ میں ڈاکو کلچر کیوں ختم نہی ہوا؟ منچھر جیل، کینجھر جھیل کو کیوں تباہ کیا؟ سارا گٹروں کا پانی ان نہروں میں چھوڑا جاتا ہے وہی پانی عوام کو پلوایا جاتا ہے۔

تازہ ترین