| |
Home Page
منگل یکم ذیقعدہ 1438ھ 25 جولائی 2017ء
June 30, 2016 | 12:00 am
جامعہ اردو، داخلوں کیلئے فارم جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع

Todays Print

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرارڈاکٹر محمد صارم کے مطابق بیچلرز اور ماسٹرز پروگرامز (شام) کے داخلوں کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں22جولائی2016تک توسیع کردی گئی ہے۔اس سال بیچلر پروگرامز کیلئے بی ایس میں شعبہ بائیو کیمیاء، تجارت، شعبہ ماحولیاتی سائنس، بی بی اے میں شعبہ نظمیات کاروبار اور بی کام میں شعبہ تجارت میں داخلے دیئے جائیں گے۔ ایگزیکٹو /ویک اینڈ پروگرام میں ایم بی اے ، ایم کام اور ایم ای ایف میں داخلے دیئے جائیں گے جبکہ ماسٹرز پروگرامز میں ایم ایس سی میں شعبہ کیمیاء، بائیو کیمیاء اور ماحولیاتی سائنس میں، ایم بی بی اے میں شعبہ نظمیات کاروبار، ایم کام میں شعبہ تجارت اور ایم ا ے میں شعبہ معاشیات، انگریزی اور تعلیمات میں داخلے دئیے جائیں گے۔داخلے کے خواہشمند طلباء طالبات داخلہ فارم و تعارف نامہ 1000روپے کی ادائیگی پر گلشن اقبال اور عبدالحق کیمپسزمیں قائم داخلہ ڈیسک سے حاصل کرسکتے ہیں۔