• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 پشاور( صبا ح نیوز)پختونخوا سٹوڈنٹس فیڈریشن کے اسلامیہ کالج پشاور میں داخلہ استقبالیہ کیمپ میں نئے طلبہ کی رہنمائی کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روزسے قائم ان استقبالیوں کیمپوں کے ذریعے سے تعلیمی اداروں میں طلبہ یوننز کے انتخابات کا مطالبہ کردیا گیا ہے تاکہ طلبہ کی خدمت سے متعلق سرگرمیوں کو منظم طریقے سے فروغ دیا جاسکے۔ اسلامیہ کالج پشاور کے مرکزی گیٹ پر لگائے گئے اس کیمپ میں نعمان بشیر،بلال مہمند،رحمان صافی،دانیال نواز سمیت پی ایس ایف کے کارکنوں کی ایک بڑی تعدادداخلے کے لئے آنے والے طلبہ کی رہنمائی کے لئے موجود ہیں ۔پختونخوا سٹوڈنٹس فیڈریشن کے اسلامیہ کالج پشاور میں اس داخلہ استقبالیہ کیمپ سے اب تک سینکڑوں طلبہ مستفید ہوچکے ہیں پی ایس ایف پشاور یونیورسٹی کے رہنما آفاق الیاس نے گزشتہ روز کیمپ کا دورہ کیا اور کارکنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا کیمپ میں داخلے کے لئے رہنمائی اور پراسپکٹس کے کئے آئے طلبہ کا رش تھا اس موقع پر پی ایس ایف پشاور یونیورسٹی کے رہنما آفاق الیاس کا کہنا تھا طلبہ تنظیموں کا اصل مقصد طلبہ کی خدمت ہے ۔پختونخوا سٹوڈنٹس فیڈریشن تعلیمی اداروں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں داخلے کے لئے آنے والے طلبہ ہمارے بھائی ہیں اور ان کی ہر موقع پر رہنمائی کی جائے گی۔
تازہ ترین