• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر:رینجرز کے پاس اندرون سندھ کارروائی کے اختیارات نہیں ،خورشیدشاہ

سکھر(بیورو رپورٹ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ رینجرز کے پاس اندرون سندھ  کوئی اختیارات نہیں ہیں، سمجھ میں نہیں آتا کہ لوگ کل کو کیوں بھول جاتے ہیں، رینجرز 88ء سے سندھ میں ہے، تمام ڈویژن میں ان کے ہیڈ کواٹرز ہیں، جب بھی ضرورت پڑتی ہے قانون کے مطابق رینجرز کو بلایا جاتا ہے، کراچی کی صورتحال خراب تھی تو رینجرز کو بلایا گیا، رینجرز کو بلائے جانے کے حوالے سے جو قانون پاس کیا گیا تھا اس میں ہم نے رینجرز کو پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کرنے کے اختیارات دیئے تھے۔دبئی میں میٹنگ معمول کا حصہ ہے میڈیا بلا وجہ بات کو بڑھاتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کا دبئی میں اپنا بزنس ہے وہ دبئی کے دورے کرتے رہتے ہیں، آصف زرداری سے ان کی کوئی میٹنگ ہوئی ہے یا ہوگی مجھے اس کا کوئی علم نہیں ہے۔ ۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو تبدیل نہیں کیا جارہا، ان کی تبدیلی کی افواہیں دو سال سے چل رہی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ ٹھیک کام کررہے ہیں، انہیں تبدیل نہیں ہونا چاہئے۔وہ یہاں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا  سے بات چیت کے دوران  مختلف سوالوں کے جواب دے رہے تھے۔
تازہ ترین