• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سوچ بدلے، بھارت، کشمیر کا فیصلہ بھارت نہیں کشمیری کریں گے، پاکستان، دونوں ممالک مذاکرات کریں، محبوبہ مفتی

اسلام آباد (نیوز ایجنسیز ) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی جانب سے پورے جموں و کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دیئے جانے کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کشمیر کے عوام کریں گے بھارت نہیں ، کشمیریوں سےمتعلق فیصلے کا اختیار بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو نہیں ، مقبوضہ کشمیر میں استصواب رائے کا وقت آگیا ہے ، اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو حق دلانے کا وعدہ کیا ہے ، کشمیری پاکستان یا بھارت سے الحاق کا ووٹ دیدیں تو دنیا فیصلہ تسلیم کرے گی، پاکستانی حکومت اور عوام کشمیر یو ں کی اخلاقی ، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گی ، اقوام متحدہ،  بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں معصوم اور نہتے کشمیریوں کیخلاف بھارتی مظالم رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی وزیر برائے خارجہ امور سشما سوراج کی طرف سے دیئے گئے بیان کہ پورا جموں وکشمیر بھارت کی ملکیت ہے اور کشمیر کبھی پاکستان کا حصہ نہیں بنے گا پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ کشمیرکے مستقبل کے حوالے سے اس طرح کا فیصلہ صرف جموں و کشمیر کے عوام کر سکتے ہیں بھارتی وزیر خارجہ نہیں ۔انہوںنے کہاکہ کشمیر کے عوام کو یہ حق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے دیا گیا ہے انہوںنے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ بھارت جموں وکشمیر کے عوام کو یہ حق اقوام متحدہ کی زیر نگرانی ایک آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری کے ذریعے دے ۔سرتاج عزیز نے کہا کہ کشمیر کے عوام کی اکثریت جب پاکستان کے ساتھ شامل ہونے یا بھارت کے ساتھ شامل ہونے سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کر دے گی تو پوری دنیا کشمیری عوام کے اس فیصلے کو تسلیم کرے گی۔ سرتاج عزیز نے کہاکہ بھارت ایک بار پھر اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کر سکتا کہ پورے مقبوضہ کشمیر کے پچاس سے زائد مقاما ت پر سخت کرفیو کے باوجود برہان مظفر وانی کی نماز جنازہ میں دو لاکھ سے زائد کشمیریوں نے شرکت کی اور یہ کرفیو ابھی جاری رہے جبکہ برہان مظفر وانی کے ماروأ عدالت قتل کو پندرہ روز گزر چکے ہیں ۔مشیر خارجہ نے کہاکہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے جیسا کہ ایک بھارتی ادیب نے ہمیں یاد دلایا کہ زیادہ عرصہ نہیں گزرا جب انگیز وں نے بھارتی مجاہدین کو غدار اور دہشت گرد قرار دیا تھا کیونکہ اس وقت بھارت برطانوی سلطنت کا اٹوٹ انگ سمجھا جاتا تھا ۔ سرتاج عزیز نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کی اخلاقی ٗ سفارتی اور سیاسی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں اور وہ کشمیریوں کی اپنی حق خود ارادیت کی جدوجہد اور مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کے حامی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ ، بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیتا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں معصوم اور نہتے کشمیریوں کیخلاف بھارتی مظالم رکوا نے کیلئے اپنا کر دارادا کریں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف بھارت کے اندر سے بھی با ضمیر آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ 
تازہ ترین